رمضان سے قبل تمام بازاروں میں ڈی سی ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے: اکرم چودھری

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور و کنوینر ٹاسک فورس آن پرائس کنٹرول محمد اکرم چودھری نے شادمان اور وحدت کالونی اتوار بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا اور روزمرہ کی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں‘ معیار اور قیمتوں وغیرہ کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر بعض دکانداروں کی سرزنش کی۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم چودھری نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل تمام بازاروں میں ڈی سی ریٹس پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے جبکہ گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن