ہزار گنجی دھماکہ: خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کیلئے ارسال: وزیر اعظم کوئٹہ آئیں، ہزارہ برادری ، دھرنا جاری

Apr 15, 2019

کوئٹہ (آئی این پی ) ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کے لیے بھجوا دیے گئے۔کا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )کے حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این کے لیے بھجوائے گئے ہیں جب کہ اس کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جارہی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائیگی۔دوسری جانب ہزار گنجی واقعے کے خلاف مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، گزشتہ 40 گھنٹوں سے جاری دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کا دورہ کریں ۔حکومت موئثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے اور ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔

مزیدخبریں