گڑھی خدا بخش (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بہتر نہ ہوگا کہ کوئی عامیانہ انداز میں آپکی بہن کے متعلق بھی گفتگو کرے۔ بختاور بھٹو زرداری نے یہ بات اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی ہے جو انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کے جواب میں جاری کیا ہے۔جس میں وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک فرانسیسی معیشت دان کے نظریہ کا حوالہ دیا ہے۔بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم تہذیب سے گرے القابات اور الفاظ استعمال کرنے کے قائل نہیں ہیں۔
ہم تہذیب سے گرے القابات استعمال کرنے کے قائل نہیں وزیراعظم کے ٹویٹ پر بختاور بھٹو کا ردعمل
Apr 15, 2019