ہر شہر کی ترقی میرا غزم، پاکستان میں اب عام آدمی سر اٹھا کر جئے گا: عثمان بزدار

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کی پائیدار ترقی میرا عزم ہے، جسے پورا کروں گا اورپسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔ سابق ادوار میں جن شہروں کو نظر انداز کیا گیا، وہاں اتنے ترقیاتی فنڈز دیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی. وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر شہر کی قسمت بدلے گی۔گزشتہ حکومتوں میں محض چند شہروں پر ترقیاتی وسائل خرچ کئے گئے اور ترجیحات میں قومی ضروریات کاخیال نہیں رکھا گیا۔ماضی کے حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا اورسابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے آنے والے سالوں کے بجٹ میں ہر علاقے کی یکساں ترقی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے،جس کے تحت پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کی ترقی کے لئے متناسب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ نئے پاکستان میں عام آدمی سر اٹھا کر جئے گا۔ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں اورمخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب۔نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...