فواد کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں، پریس کانفرنس کی کیا ضرورت: مریم اورنگزیب

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اسحاق ڈار پہ الیکٹرونک میڈیا پہ آنے پہ پابندی لگانا خوف اور نالائقی کی علامت ہے،موجودہ حکومت کو خود بھی اپنے نالائق اور نا اہل ہونے کا پتہ چل گیا جس کی وجہ سے اسحاق ڈار صاحب ٹی وی پہ پابندی، مفتاع ای سی ایل پر اور اپوزیشن جیلوں میں ڈالی جا رہی ہے ،عمران صاحب اسحاق ڈار کوٹی وی پہ بین کرنے اور مفتاع اسماعیل کو ای سی ایل پہ ڈالنے سے پشاورمیٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کو کیسے چھپائیں گے؟ ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گْنا کر دی کیسے چھپائیں گے ؟غریبوں کے گھر،دکانیں گرا کر بنی گالہ کو کیسے چھپائیں گے؟ بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور افراط زر کیسے چھپائیں گے؟ بجلی اور گیس کے بل کیسے کم کریں گے ؟ٹیکس ریونیو کے خسارے کیسے کم کریں گے ؟ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کیسے دیں گے ؟۔اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار نے تو صرف سوال کیا ہے اور آپ کی نااہلی اور جھوٹوں کی وجہ سے جو غریب کا حال ہے اْس سے پردہ اْٹھایا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہ ہے کہ اگر ان کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو پھر کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ پریس کانفرنس کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اپوزیشن کیخلاف پریس کانفرنس کرتی ہے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیر خزانہ سے واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام ملاقات نہیں کررہے۔ آئی ایم ایف حکام کے نہ ملنے کا غصہ اپوزیشن پر نکالا جارہا ہے۔ اسد عمر سے امریکی سیکرٹری خزانہ کے نہ ملنے پر توجہ ہٹانے کیلئے پریس کانفرنس کی گئی۔ عمران خان کا مسئلہ ہے کہ خود نااہل اور ٹیم نالائق ہے۔ حکومت سے شریف خاندان کی کرپشن ثابت نہیں ہورہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...