کرک: دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 7 زخمی

کرک (نوائے وقت نیوز) کرک کے علاقہ تخت نصرتی محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ تحت نصرتی کے محلہ زرگران میں دستی بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ بم پھٹ گیا۔ مرنے والے احمد جس کی عمر آٹھ سال جبکہ باقی زخمی ہونے والوں کی عمریں چھ اور آٹھ سال کے درمیان ہیں‘ زخمیوں میں دو بچے معمولی زخمی تھے جن کو فارغ کر دیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تخت نصرتی اور جن تین کی حالت نازک تھی ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن