وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا، جس میں 17نکاتی ایجنڈاپر غور کیا جائیگا ،کابینہ مختلف ممالک سے معاہدوں کی توثیق بھی کرے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا ،کابینہ 17نکاتی ایجنڈا پر غور کریگی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت داخلہ بریفنگ بھی دیں گے۔اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ متروکہ وقف املاک ٹرسٹ کے معاملات بھی کابینہ اجلاس میں زیرِغور آئیں گے۔کابینہ کی جانب سے مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ متروکہ املاک کو نمٹانے کی حکمت عملی کی منظوری دی جائیگی، اوگرا کی چیئرپرسن، ممبر آئل اور ممبر گیس کے پیکج پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جا ئیگا جس کی منظوری کابینہ نے 29مئی 2018 کو دی تھی، وزارتوں اور ڈویژنوں میں بھرتی کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات لینے کی پالیسی کا جائزہ لیا جا ئیگا، پاک بوسنیا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام کیلئے معاہدہ کی توثیق کی جا ئیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...