کراچی (کامرس رپورٹر)بحیرہ عرب میںکیکڑا بلاک میںزیر سمندر تیل کی تلاش کا کام تکنیکی خرابی کے باعث معطل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی ڈرلنگ کے دوران پیش آئی ہے جہاں بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بٹ یا رگ راڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میںتیل کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے میںچند روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد ڈرلنگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا جائیگا ۔