اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری اور دیگر رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتیں کیں اور ان کی مزاج پرسی کی ۔ تین روز قبل مولانا فضل الرحمن آصف علی زرداری کی ضیافت کے بعدان کی طبعیت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال لے جایاگیا اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔