سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس بات کی کوششیں ہورہی ہیں کہ جموں کشمیر کو سیاسی اور اقتصادی طور پر کمزور کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر تخریب کار عناصر کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امن مذاکرات بحال ہونے کی جو امید مودی سے لگا رکھی ہے، وہ بار آور نہیں ہوسکتی۔