اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعے کے تناظرمیں عالمی سطح پرخود کو پُرامن اورکامیاب ریاست ثابت کیاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سفارتی سطح پر متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ غیرملکی عناصرکوئٹہ میں ہزارہ برادری سمیت پاکستان میںد ہشت گردی کے حملوں میں ملوث ہیں۔تاہم انہوں نے کہاکہ اب ملک میںدہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان تحریک انصاف کی ایماندارقیادت اور اُسکی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ایک سوال پر چوہدری فواد نے کہاکہ نوازشریف نے اپنے دورحکومت میں اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پرترجیح دی۔انہوں نے بدعنوانی کے مقدمات کاسامنا کرنے والی حزب اختلاف کی جماعتوں کی قیادت کو تجویزدی کہ وہ پلی بارگین کے قانون سے استفادہ کریں اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔
پاکستان نے پلوامہ واقعے کے تناظرمیں خود کو پُرامن ریاست ثابت کیا: فوادحسین
Apr 15, 2019 | 09:01