حکمرانوں کی نااہلی اور ناتجربہ کار ی نے معیشت ڈبودی :عامر نواب خان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء عامرنواب خان نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناتجربہ کار ی نے قومی معیشت ڈبودی ہے۔ قوم کو بتایاجائے وہ پیسہ کہاں ہے جوپی ٹی آئی کے دور اقتدارمیں ملک وقوم پر برسنا تھا۔وہ بیرونی سرمایہ کار کہاں ہیں جن کے پاکستان آنے کامڑداسنایاگیا تھا۔وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ جبکہ عثمان بزدارسمیت پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ایک سے بڑھ کرایک اناڑی ہے۔کپتان سمیت ان کے ٹیم ممبرزاپنی غلطیاں سدھارنے کی بجائے انہیں دہرا تے چلے جارہے ہیں۔عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جانے کی بجائے موت گلے لگانے کااعلان کیا تھا مگر موصوف نے اقتدارمیں آنے کے بعد یوٹرن لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن