لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک بازیابی نعلین پاک ؐ کے زیر اہتمام مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ومشائخ عظام کا ایک مشترکہ اجلاس ایوان مشائخ میںپیرغلام رسول اویسی کی صدارت میں ہوا‘ اجلاس میںکہاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے نعلین پاکؐ کی بازیابی کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے متعدد افسران اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل انعام وحید کے او ایس ڈی بنانے پر جے آئی ٹی عملاً ختم ہوگئی ہے علمائومشائخ نے اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعہ چیف جسٹس سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے سابقہ پیش روح کی بازیابی نعلین پاکؐ کے ضمن میں کاوشوں کو بروئے کارلانے اور اسے مئوثر بنانے کیلئے لاہور بادشاہی مسجد محکمہ اوقاف کی زیر تحویل تبرکات گیلری سے چورائے گئے نعلین پاکؐ کی بازیابی کیلئے ازسرنو جے آئی ٹی تشکیل دیں۔