لاہور( خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتما م پندرہ روزہ دورہ تربیت المبلغین ایوان احرار نیومسلم ٹائون لاہور میںجاری ہے جس میں دینی وعصری اداروں کے طلبہ نے داخلہ لے رکھا اور وہ شریک کورس ہیں اس کورس کاآغاز مبلغ ختم نبوت ڈاکٹر محمد آصف کے ابتدائی کلمات سے ہوا جس میں انہوںنے دورے کے اغراض ومقاصداور عقیدہ ختم نبوت پرروشنی ڈالی جبکہ شبان ختم نبوت کے امیرمولانا سید انیس الرحمن شاہ نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،مولانا محمد مغیرہ نے حیات عیسیٰ علیہ السلام اور رفع ونزول عیسیٰ علیہ السلام اور پر وفیسر سمیر ملک نے قادیانیت کا تعارف اور ان سے ہمارا اختلاف کیاہے جیسے موضوعات پرلیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ،فتنہ قادیانیت کا تعاقب دین کا اہم شعبہ ہے اس فتنے سے نسل نو کو بچانے کے لیے علماء کرام کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔
مجلس احرار کے زیراہتمام تربیت مبلغین کا 15روزہ کورس جاری
Apr 15, 2019