لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ کی فاتح ٹیم خیبر پی کے کے کامیاب بیٹسمین خوشدل شاہ قومی ٹیم کیلئے موثر ہٹراور ’’فنشر‘‘کا اہم کردار نبھانے کے خواہاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان پر سستی کے ساتھ کھیلنے کا الزام درست نہیں ہے۔یقینی طور پر وہ اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے ایک عمدہ ہٹر اور فنشر کا کردار نبھا سکتے ہیں۔خوشدل شاہ نے پاکستان کپ کے پانچ میچوں میں سٹروکس سے لبریز 316 رنز 105.33 کی عمدہ اوسط سے بنائے جس میں ان کی دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔ خوشدل شاہ کی جانب سے یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے جانے والی پاکستانی ٹیم میں کوالٹی فنشر کا فقدان ہے۔