مراد کلب نے پہلا نسیم الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) مراد کلب نے پہلا نسیم الدین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل معرکہ مراد کلب اور والٹن کلب کے مابین کھیلا گیا ۔ مراد کلب نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن ایم این اے ملک عامر ڈوگر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر نائب صدر پی ایف ایف اور صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر خان ، صدر لاہورڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں رضوان علی، کانگرس ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن چوہدری فقیر محمدنے انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن