برلن(صباح نیوز)جرمنی میں برآمد ہونے والے دوسری عالمی جنگ کے 250کلو وزنی امریکی بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلف کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے دریائے مائن سے ملنے والے 250کلو وزنی بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے اڑا دیا، بم کو تلف کرنے سے قبل قریبی علاقے کے تقریبا 600مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بم امریکی ایئر فورس نے دوسری عالمی جنگ کے دوران بمباری کرتے ہوئے جرمنی پر پھینکا تھا جو دریائے مائن میں گرا لیکن پھٹ نہیں سکا۔