تل ابیب(نیٹ نیوز)اسرائیلی وفد نے بحرین میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت بحرینی پارلیمنٹ اور سوشل میڈیا میں احتجاج کے بعد سکیورٹی خدشات پر منسوخ کر دیا گیا۔اسرائیل کی وزارت اقتصادیات کی ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر اقتصادیات ایلی کوہن کا طے شدہ دورہ ’سیاسی مسائل کی وجہ سے موخر‘ کردیا گیا ہے۔اسرائیلی کاروباری شخصیات اور حکومتی ارکان پر مشتمل 30 رکنی وفد نے بحرین میں ہونے والی امریکی گلوبل انٹرپرینور شپ نیٹ ورک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔تاہم بحرین کی پارلیمنٹ اور سوشل میڈیا میں اسرائیل سے دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور مناما کے کچھ علاقوں میں احتجاج بھی ہوا تھا۔