سوڈان میں ملٹری کونسل نےسابق حکومت کےارکان کوگرفتارکرلیا

سوڈان کی اقتدار کی منتقلی کےلئے ملٹری کونسل نے سابق حکومت کے ارکان کو گرفتار  کرلیا ہے اور مظاہرین کو منتشر نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 ایک ترجمان نے حزب اختلاف پر زوردیا ہے کہ وہ اگلا وزیراعظم منتخب کریں اور اپنے انتخاب پرعملدرآمد کاعزم کریں۔ ادھر مظاہرین نے سویلین حکومت کےلئے فوری اقدامات تک سڑکوں پر رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دارالحکومت خرطوم میں وزارت دفاع کے باہر دھرنا جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن