وزیراطلاعات نےکابینہ میں ردوبدل سےمتعلق اطلاعات مستردکردیں

Apr 15, 2019 | 19:03

زیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ میں ردوبدل سے متعلق اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کابینہ میں تبدیلی کا صوابدیدی اختیار ہے اور ذرائع ابلاغ کومعاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور ایسی افواہیں ملک کے مفاد میں نہیں۔

مزیدخبریں