لاک ڈائون میں اضافے کا فیصلہ کانٹوں کی سیج ثابت ہو سکتا ہے : شرف الزماں

کراچی (نیوز رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئر مین اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن سندھ کے صدر شرف الزماں نے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں اضافہ کا فیصلہ کانٹوں کی سیج ثابت ہو سکتی ہے ، سندھ کی عوام جو گزشتہ 22دنوں سے اپنا کاروبار بند کر کے گھروں میں قیدبیٹھی ہے ان کا حکومت کو کوئی احساس نہیں ہے لوگوں کے پاس راشن ختم ہو چکا ہے سفید پوش طبقہ جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا سکتاوہ مجبوراََخود کشیاں کر ر ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لاک ڈائون میں نماز جمعہ اوردیگر نمازوں کی باجماعت ادائیگی کو بھی نا قابل ضمانت جرم بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین جمعتہ المبارک سے عوام کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے شرف الزماں نے کہا کہ جمعہ کے رو ز نماز جمعہ کے وقت کئی مختلف مقامات پر پولیس اور عوام میں ٹاکڑا بھی ہو چکا ہے حکومت سندھ نہ تو ہوائوں کا رخ سمجھ رہی ہے اور نہ ہی عوام کا موڈ اسے سمجھ آرہا ہے ۔
شرف الزماں

ای پیپر دی نیشن