لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارو فلمسازمیاں وسیم احمد عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی۔اداکار لکی علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہیے کہ میں میاں وسیم احمد عرف لکی علی تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے انجم شاہین عرف انجمن کو طلاق دے دی ہے۔ اداکارہ انجمن کا کہنا ہے طلاق ہوگئی ، شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیاتھا مگر شاید قسمت میں لکی کے ساتھ اتنا ہی تھا۔ ایسی عورت نہیں کسی کی ذات پر کیچڑاچھالوں۔ بہت کوشش کی مگرآپس میں نہیں بن سکی اس لئے راہیں جدا کر لیں ۔انجمن نے کہا ہے کہ طلاق باہمی مشاورت سے ہوئی ہے۔