اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی کا وکلا کی جانب سے ماسک نہ پہننے پرنا پسندیدگی کا اظہار کیا ہیسپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کر رہے تھے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے دوران سماعت درست طور پر ماسک نہ پہن کر بیٹھے ہوئے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وکیل صاحب آپکا ماسک صرف منہ پر ہے ناک کو کیوں نہیں ڈھانپا۔کیا کرونا صرف منہ سے داخل ہوسکتا,جسٹس قاضی فائز عیسی نے خاتون وکیل کو کہا آپ نے بھی ماسک نہیں لگایا کیا خواتین کو کچھ نہیں ہوتاجس پر خاتون وکیل مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ سر سنا ہے خواتین پر کرونا کا کم اثر ہوتا ہیجس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا مغربی ممالک کی ریسرچ بھی یہی کہتی کہ مریضوں میں خواتین کی تعداد مردوں سے آدھی ہے
جسٹس قاضی فائز عیسی کا وکلا کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر اظہارنا پسندیدگی
Apr 15, 2020