پابندیاں اٹھانے کیلئے طے کردہ 6 معیارات پر پورا اترنا ہو گا:ڈبلیو ایچ او

نیویارک (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ کچھ ممالک اور کمیونٹیز کئی ہفتوں سے معاشی و معاشرتی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں،کچھ ممالک غور کررہے ہیں کہ کب ان پابندیوں کو اٹھایا جائے اور کچھ ممالک سوچ رہے ہیں کہ کیا نئی پابندیاں لگائی جائیں یا نہ لگائی جائیں تاہم یہ ممالک6 معیارات پورے کر کے پابندی اٹھانے پر غور کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اول وبا کی موثر روک تھام اور کنڑول کرسکنا،دوم صحت کا نظام ہر کیس کا پتہ لگانے ، جانچ کرنے تشخیص کرنے اور آئسولیٹ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو، سوم مخصوص ماحول میں وبا پھوٹنے کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہو جیسے کہ نرسنگ ہومز وغیرہ ، چہارم دفاتر و دیگر کام کرنے کے مقامات اور سکول سمیت عوامی مقامات پر لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہوں ، پنجم بیرونِ ملک سے آنے والے کیسز پر قابو پایا جاسکتا ہو اور ششم کمیونٹیز کو حفاظتی تدابیر اور وبا سے متعلق آگاہی ہو۔

ای پیپر دی نیشن