میرواعظ عمر فاروق چھٹے سال بھی دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات میں شامل

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جموںوکشمیر کے میرواعظ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی چیرمین ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق کو مسلسل چھٹے سالThe Royal Islamic Stratigic Islamic Studies Center Jordanکی جانب سے دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 500افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب امسال پھرعمل میں لایا گیاہے۔مذکورہ ادارے کی 2020 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو انکی سماج، تعلیم، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں موصوف جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام د ے رہے ہیں ان کے اعتراف میں اانہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے،واضح رہے دنیا بھر کے سائنسدانوں، سرکردہ شخصیات اور فنکاروں سے لے کر بادشاہوں تک دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی ''مسلم 500'' کی فہرست جاری کردی گئی ہے، 500 سب سے زیادہ بااثر مسلمان کو 13 اصناف میں تقسیم کیا گیا ہے۔،پورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘کے طور پر اس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون رہنما راشدہ طالب کو ’’ویمن آف دی ایئر‘‘ سے نوازا گیا ہے،مذکورہ رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی1990ء میں ناگہانی شہادت کے فوراً بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میںمیرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا۔

ای پیپر دی نیشن