زلفی بخاری کا پاکستانی کمیونٹی کیلئے کام کرنے پرکیون پیٹرسن سے اظہار تشکر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کورونا وباء کے دوران پاکستانی کمیونٹی کیلئے کام پر انگلینڈ کے معروف کرکٹر کیون پیٹرسن کاشکریہ ادا کیا ہے ۔ کیون پیٹرسن نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وبا کے محاذ پر فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں، اس مشکل پر قابو پانے کیلئے وزارت اوورسیز پاکستانیز کی ویب سائٹcovid.ophrd.gov.pk کے ذریعے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کتنے سخی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے ملک کی مدد کریں۔ کیون پیٹرسن کے اس پیغام کے جواب میں زلفی بخاری نے ٹویٹ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...