اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہا کیے گئے ملزم کی طرف سیدوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنیپرملزم کو متعلقہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ ملزم وقارکی درخواست ضمانت پر سماعت کیدوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت منظور کی،سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قراریتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرینڈر کرنا چاہتے ہیں،جس پر عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے،ضروری ہے کہ درخواست گزار سرینڈر کرکے دوبارہ گرفتاری دے،دوبارہ گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت بعد از گرفتاری کی نئی درخواست دائر کرسکتا ہے ۔
کرونا کے باعث ضمانت پررہا ملزم کو متعلقہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم
Apr 15, 2020