اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 70ارب 79کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 9 ارب 68 کروڑ31لاکھ، گیس انفراسٹرکچر سیس کے لئے 41کروڑ43لاکھ،سکیورٹی میں اضافے کے لئے 38 ارب45 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، ایرا کے لئے 2 ارب 4کروڑ 51 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 5 ارب، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 13ارب 4کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے21ارب 16کروڑ، این ایچ اے کے لئے ایک کھرب 45ارب 9کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے14ارب58 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 53 ارب 73کروڑ36 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 4 ارب26 کروڑ، ریلویز ڈویڑن کے لئے 10 ارب71 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 29کروڑ 32 لاکھ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 18ارب 58کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے22 کروڑ94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے12 کروڑ48 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے7 ارب 53 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 16کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے 5 کروڑ 85 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے 54 کروڑ 72 لاکھ، لائ جسٹس ڈویژن کے لئے 64 کروڑ 91 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 6 ارب28 کروڑ 71 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 22 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب 47کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 23 کروڑ 20 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے73کروڑ19 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ70 لاکھ، ہا?سنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2 ارب 22 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 22ارب 73 کروڑ 88 لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن ایک کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 6 ارب 83 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2 ارب 19کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 10 کروڑ 19 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 17کروڑ 69 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 4 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 30 ارب 18 کروڑ 7 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 70کروڑ 28 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔