سیشن ججز کے دس سٹاف افسروں کے تبادلے

Apr 15, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے سیشن ججز کے دس سٹاف آفیسر کے تبادلے کردئیے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد سیشن جج ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری سردار طاہر صابر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صفدر ایوب سیشن جج لاہور کے سٹاف آفیسر تعینات سیشن جج لاہور کے سٹاف آفیسر محمد عابد سیشن جج ملتان کے سٹاف آفیسر ملتان کے عبد القیوم کو ملتان سے مظفر گڑھ ، محمد ندیم عابد کو مظفر گڑھ سے رحیم یار خان ، اسحاق دلنواز گھلو کو بھکر سے خانیوال ، ظفر اقبال کو رحیم یار خان سے شیخوپورہ ، زاہد شفیع کو سرگودھا سے فیصل آباد ، احمد سعید کو فیصل آباد سے بھکر ، محمد شریف کو چنیوٹ سے چکوال اور محمد اختر کو چکوال سے سرگودھا تبادلے شامل ہیں تبدیل کئے جانیوالے سٹاف افیسرز کو 20 اپریل تک نئی تعیناتی پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہیڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری، اکائونٹنٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں