لاہور(نامہ نگار )تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں گزشتہ روزدو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ‘35 سالہ مدثر دم توڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈیفنس کے قریب محمدی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کے باعث آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کوہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔ زخمی مدثر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیاجبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقتول مدثر ایک کم سن بچی کا باپ تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی اورتفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔جن سے تفتیش جاری ہے۔