سپریم کورٹ بار نے گرانٹ ریلیز کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

Apr 15, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گرانٹ ریلیز کرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کو سیکرٹری سپریم کورٹ بار شمیم الرحمن ملک کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاک ڈائون کی وجہ سے صرف اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کا حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ بار کے سینئر وکلائ￿ بھی ایسے حالات میں مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومتی پیکیج میں وکلاء کے لیے کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے گزشتہ سال 175 ملین روپے ملک کی مختلف بار ایسوسی ایشنز میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نظر انداز کیا گیا۔ گزشتہ دو سال سے سپریم کورٹ بار کو فراہم کی جانیوالی سرکاری گرانٹ بھی رکی ہوئی ہے۔ روکی گئی گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ سینئر وکلاء کی اس مشکل وقت میں مدد کی جاسکے۔ وزیراعظم سے امید ہے کہ ان معاملات پر جلد از جلد ہدایات جاری کریں گے۔

مزیدخبریں