کورونا سے متعلق سرکاری معلومات کو موثر انداز میں ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پھیلائیں،مسٹر آئین ہال

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پا کستان میں یو این ایچ سی آر کے نائب نمائندے ، مسٹر آئین ہال نے کہا ، "پاکستان میں آؤٹ ریچ رضاکاروں کا کردار خاص طور پر اس بات کو یقینی بنانے میں اہم ہے کہ کورونا 19 سے متعلق سرکاری معلومات کو موثر انداز میں ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پھیلائیں۔" انہوں نے کہا کہ یہ ایک وقت میں موبائل ٹاپ اپ ہے جو فی رضا کار شخص کو 1 ہزار روپے دیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی حکومت پاکستان کی کورونا کی روک تھام کے منصوبوں کی حمایت کرتی ہے ، جس میں مہاجرین بھی شامل ہیں۔ وزارت سیفران اور کمشنریٹ آف افغان مہاجرین کے ساتھ ، غیر سرکاری تنظیموں کے شراکت داران کویوڈ 19 کی روک تھام اور ردعمل پر مہاجرین کے تمام دیہاتوں میں معاشرتی سطح پر اور صحت کی سہولیات میں بھی صحت ، تعلیم کی حمایت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن