لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور بزنسمین فرنٹ کے چیئرمین امجد چودھری،سینئروائس چیئرمین سردار عثمان غنی، صدر راجہ حسن احتر نے کہا ہے کہ کرونا اور لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کا آٹھ ارب ڈالر کا معاشی بیل آوٹ پیکج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن نے کاروباری نمو کی شرح کو منفی اعشاریوں کیجانب لیجانا شروع کردیا ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے حکومتی ریلیف پیکج کو کم از کم پانچ گنا بڑھایا جانا بے حد ضروری ہے۔