ایف بی آرنے ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی کیلئے ٹیکس گزاروں کو پروفائل اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی

لاہور(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی کیلئے ٹیکس گزاروں کو پروفائل اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو بینک اکاونٹس میں ریفنڈز کی آن لائن ادائیگی کے لئے مرکزی نظام قائم کردیا گیا ہے۔اس لئے آن لائن ادائیگی کے لئے ٹیکس گزاروں کو "آئرس پروفائل "اپڈیٹ کریں اور ٹیکس گزار آئرس پروفائل میں دیئے گئے بینک اکاونٹس کے ساتھ بینک کا "آئی بین"بھی فراہم کریں۔ ایف بی آر خودکار نظام کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی ریفنڈز کی رقوم انکے بنک اکاؤنٹس میں منتقل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن