ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی قیمت ایپ پر اشیائے خوردونوش کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کے مطابق دوکانداروں کو رقم ادا کریں۔ اضافی قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ ناجائزمنافع کمانے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔