نارنگ منڈی: 35 سالہ شخص جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

نارنگ منڈی(نامہ نگار)نواحی علاقہ آہدیاں روڈ پرچک 43 میں 35 سالہ شخص غلام سرور جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ متوفی مویشیوں کو نہلا رہا تھا اور مویشی گہرے پانی میں چلے گئے اور ان کو نکالنے کی کوشش میں ڈوب گیا ریکسیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش نکالی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن