کامونکے(نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بتایاگیاہے کہ گذشتہ روز تتلے عالی روڈ کا حامدعلی موٹر سائیکل پر جارہا تھا تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے گرکر شدید زخمی ہوگیاجبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں پچیس سالہ شائستہ بی بی ،باسٹھ سالہ جاوید،عامر، عمیرودیگر شدید زخمی ہوگئے ۔