ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مشکل کے ان لمحا ت میںنمودونمائش سے بالاترہوکرغریب اور مستحق لوگوںکی مددکرنے سے خداتعالیٰ کی رضاحاصل ہو سکتی ہے،موجودہ وقت اپنی غلطیوںاو رکوتا ہیوں کودو رکرنے کاہے،اورخداتعالیٰ کی بارگاہ میںتوبہ استغفا رکرنے سے ہی موجودہ ماحولیاتی وباء سے جان چھڑ ائی جاسکتی ہے،سیاسی مقابلہ بازی کاجب میدان سجے گاتوپھرسیاسی اندازسے ہی داوپیچ استعمال کیئے جاسکیںگے،موجودہ حالات میںہم تمام ترسیاسی وابستگیوں،علاقائی گروپ بندیوںاورذاتی پسند، یا، ناپسندسے بالاترہوکرغریب اورمستحق لوگوںکے گھر و ںتک راشن پہنچانے کی حقیرسی کوششو ں میں مصر و ف عمل ہیں،اوردعاہے کہ خداتعالیٰ کی ذات ہمار ے اس پرخلوص جذبہ سے مالامال نیک عمل کوشرف قبولیت سے نوازے اورخداتعالیٰ کی ذات موجودہ کروناوائرس نامی بیماری سے دنیابھرکے مسلمانو ں کو نجات اورچھٹکارہ عطاء فرمائے،ان خیالات کا اظہارتحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کی معروف شخصیت حاجی دلدارخان مرحوم کے بھتیجوںساجدزمان خان ، حاجی ابراردلدارخان،سابقہ چیئرمین حاجی نوازش علی خان نے مستحق اورضرورتمندلوگوںکی مالی معاو نت اورراشن پیکج کی فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی پرروشنی ڈالتے ہوئے کیا، یہ و قت ہے اخوت اورایثارکے جذبہ کواپنانے کا،جوکوئی بھی مالی استطاعت رکھتاہے وہ خداتعا لیٰ کی رضاکے پیش نظر’’سفیدپوش طبقہ‘‘کی عزت نفس مجروح کیئے بغیر،غریب،بیوگان اوریتیم بے سہارا،لوگوںکی مدد امدادکیلئے میدان عمل میںنکل کرکردا راداکر ے ۔
مستحق لوگوںکی مددسے خدا کی رضاحاصل ہوسکتی ہے،ساجدزمان
Apr 15, 2020