ٹیکسلا، لاک ڈاؤن میں پانچ بجنے سے پہلے ہی پو لیس متحرک

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلااندرون شہر اورایچ ایم سی روڈپر،براستہ عثمان کھٹڑ،احاطہ ہزارہ روڈسے ملانے والے مرکزی راستے پرصبح سات بجے سے لیکرشام پانچ بجے تک چھوٹے مزدا،ٹرکو ں سے لے کرمختلف سامان کی نقل وحمل کیلئے چلائی جا نے والی گاڑیوںکی آمدورفت پرپابندی عائد ہے ،تاہم کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصہ کے دوران مارکیٹوںاوربازاروںمیںجن مختلف دو کا نداروںکوکاروبارکی اجازت دی گئی ہے،اسکے او قات کارصبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک مقر ر ہے ، پانچ بجنے میںسے دس منٹ باقی ہوتے ہیں کہ لاک ڈاؤن پرعمل درآمدکرانے والے پولیس سمیت د یگر سرکاری ادارے متحرک ہوجاتے ہیں،یہاںیہ امر قا بل ذکرہے کہ موجودہ مخصوص حالات میںضرو رتمند اورمستحقین افرا دکو مخیراورصاحب ثروت لوگوںکی طر ف سے اشیائے خوردنوش مفت فراہم کرنے والی ٹیمیںسامان کی خریداری کیلئے ٹیکسلا شہر میںگا ڑیوں کونہیںلے جاسکتے،کیونکہ ایچ ایم سی روڈپراور ٹیکسلا چوک سے فیصل شہیدروڈکے داخلے کے مرکزی حصہ میںٹریفک پولیس کے اہلکارتعینات ہوتے ہیں ،جب کوئی اشیائے خوردونوش کے سامان کی خریدا ر ی کی غرض سے مزداگاڑی لے کرٹیکسلاشہرکارخ کرنے لگتاہے توٹریفک پولیس کے اہلکاراسے سرکا ر ی رعب دبدبے کا’’چابک‘‘ دکھاکرروک لیتے ہیں کہ شہرمیںاورشہرکی سڑکوںپرمزداگاڑیوںکی بھی آمد ورفت صبح سات سے شام پانچ بجے تک بند ہے ،پا نچ بجے کے بعدراستہ کھلے گاتوپھرتمہیںجانے کی اجا زت ہوگی،اس نوعیت کایہ ’’تماشا‘‘گذشتہ کئی دنو ںسے روزوشب جاری ہے،کیونکہ اشیائے خور دنو ش کی خریداری کرنے والے مخیرحضرات کایہ مؤ قف ہے کہ حکومت اورانتظامیہ نے کاروباری مراکز کے اوقات صبح نوسے شام پانچ بجے تک مقررکرر کھے ہیں جبکہ ٹیکسلاشہرکی سڑکوںپرمزداگاڑیو ں سمیت دیگربڑی گاڑیوںکی آمدورفت صبح سات سے شام پانچ بجے تک بندہے،ایسے حالات میںہم ضرورتمنداورمستحقین افرادتک مفت راشن پہنچانے کی کوششوںمیںاس لیئے ناکام ہورہے ہیں،کہ مخصوص حالات میںبھی ٹیکسلاکی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کے اہلکار،انسانی ہمدردی کے تحت کوئی نرمی اوررعایت کرنے کوتیارنہیں۔

ای پیپر دی نیشن