کرونا: بھارتی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اس طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہو گا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران کرونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20 اپریل تک ہر قصبے‘ ہر تھانے ‘ ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران جو علاقے اس امتحان میں کامیاب ہوں گے جو ہاٹ سپاٹ نہیں بنیں گے یا جن کے ہاٹ سپاٹ بننے کا خدشہ کم ہو گا‘ وہاں 20 اپریل سے کچھ ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...