سیالکوٹ(نامہ نگار) مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے بڑے بھائی شیخ عطاء کے نواسے و مصنف "اقبال درون خانہ" خالد نظیر صوفی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو انکے نانا شیخ عطاء محمد کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم خالد نظیر صوفی 28جون 1939کو اقبال منزل سیالکوٹ میں ہی پیدا ہوئے تھے اور 1971تک اقبال منزل میں ہی رہائش پذیر رہے اور 1971میں انہوں نے ہی اقبال منزل کو حکومت کے حوالے کیا تھا۔
علامہ اقبال کے بڑے بھائی شیخ عطاء کے نواسے خالد نظیر صوفی انتقال کر گئے
Apr 15, 2020