اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدکا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے نائب قاصد محمد احسان کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چیف جسٹس پاکستان اور انکی اہلخانہ کا بھی کرونا ٹیسٹ کیاگیا تاہم چیف جسٹس اور انکے اہلخانہ کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں جبکہ چیف جسٹس گلزا ر احمد کے نائب قاصد کو پولی کلینک ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہیواضح رہے کہ نائب قاصد کو مشتبہ ہونے کہ بنا پر چند دن پہلے قرنطینہ کردیا گیا نائب قاصد کا پہلے ٹیسٹ نیگٹو تھا تاہم مشکوک ہونے پر دوسرا ٹیسٹ کروایا گیا جو پازیٹو نکلا ، ذرائع کے مطابق نائب قاصد کے ٹیسٹ پازیٹو آ نے پر ہی چیف جسٹس ،چیف جسٹس کے اہلخانہ اور سٹاف کے کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور اسی بنا پر چیف جسٹس نے منگل کیروز بینچ نمبر ایک کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی تھی دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ لئے گئے ہیں اس لئے ممکن ہے کہ سٹا ف کی رپورٹ آنے تک چیف جسٹس احتیاط کے طور پر صرف چیمبر ورک ہی کریں۔
چیف جسٹس اور انکے اہلخانہ کرونا سے محفوظ،ٹیسٹ نیگٹیو آئے
Apr 15, 2020