وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفونک رابطہ، کورونا کے حوالے سے گفتگو

Apr 15, 2020 | 10:56

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس نے عالمی صحت کے مسائل اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ بحران کے باعث ترقی پزیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ترقی پزیر ممالک کو بھوک اور موت کا سامنا ہے۔ اس وباء سے نمنٹنے کیلئے ترقی پزیر ممالک کا انحصار بلاسخت شرائط فوری قرضوں پر ہوگا۔ امید ہے کہ جرمنی جیسے ممالک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مسئلہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ جی 20 کے وزرائے خزانہ کے اجلاس، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔

مزیدخبریں