چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین کوروناوباءکی روک تھام و کنٹرول میں روس کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ روس میں انسداد وبا ءکی کوششوں میں معاونت کے لیے چینی حکومت کی جانب سے ایک طبی ٹیم 11 اپریل سے ماسکو میں ہے۔ ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ چین میں وباءکے ایک کٹھن مرحلے میں روس نے چین کو امداد فراہم کی تھی۔ اس وقت روس میں وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔روس وبائی کنٹرول کے ایک کلیدی مرحلے میں ہے ،چین روس کے احساسات کا مکمل ادراک کرتے ہوئے اس کی مدد کر رہا ہے۔