پیرس :کورونا وائرس کے باعث دنیا کی سب سےبڑی سائیکل ریس ' ٹور ڈی فرانس' ملتوی کردی گئی ہے ۔جنگ عظیم دوئم کے بعد یہ ریس پہلی مرتبہ ملتوی کی گئی ہے ۔
دنیابھر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ہیں ۔ کئی ایونٹ وقفے وقفے سے ملتوی کیے جارہے ہیں ۔ رواں برس سائیکلینگ کی سب سے بڑی ریس " ٹوری ڈی فرانس" جون میں متوقع تھی لیکن فرانس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فرانسیسی صدر ایمانوئل میخرون نے فرانس میں لاک ڈاون اور عوامی ہجوم پر پابندیوں میں جولائی تک اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار سائیکل ریس کے اس بڑے ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہے ۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ٹور ڈی فرانس کا آغاز اب 27 جون کی بجائے 29 اگست سے شروع ہوگا جو 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی ۔ تین ہفتوں پر مشتمل یہ سائیکل ریس فرانس کے شہر نیس سے 27 جون کو شروع ہونی تھی اور 19 جولائی کو پیرس میں ختم ہونی تھی ۔ تاہم ٹور ڈی فرانس کے منتظمین کی جانب سے ابھی تک نئی تاریخوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 15 ہزار 729 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پہلے ہی کھیلوں کے بڑے اہم ایونٹس کو منسوخ یا ملتوی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہسپانوی فٹ بال کیلنڈر پہلے ہی ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل دوسری جنگ عظیم کے بعد ومبلڈن کو پہلی بار منسوخ کیا گیا تھا ، جبکہ یورو 2020 اور ٹوکیو اولمپکس کو بھی اگلے سال منتقل کردیا گیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز، انڈین پریمیئر لیگ، اولمپکس، ومبلڈن اور دیگر اسپورٹس ایونٹس ملتوی ہوچکے ہیں۔
کوروناوائرس ، دنیاکی سب سے بڑی سائیکل ریس ٹورڈی فرانس ملتوی
Apr 15, 2020 | 12:03