سندھ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مختلف شہروں میں کاروبار جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن میں آج سے لاک ڈان میں مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ایسے میں مختلف شعبوں کو کام کی اجازت ملنے کے بعد سندھ میں کاروبار آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع گیا ہے۔تین ہفتوں سے بند کراچی کے اولڈ ایریا میں ہلکی پھلکی تجارتی سرگرمیاں نظر آرہی ہیں جب کہ تعمیراتی شعبے نے کام شروع کردیا ہے اور بلڈنگ مٹیریل کی دکانیں کھل گئی ہیں۔اسٹیشنری کے کام کی اجازت پر کراچی کے تاجر اردو بازار پہنچ گئے تاہم پولیس نے دکانیں نہ کھولنے دیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دے رہی جب کہ پولیس کا مقف ہےکہ ان کے پاس کاروبار کرنے کی اجازت کی اطلاع نہیں۔ادھر جیکب آباد شہر میں بھی کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور لاک ڈان میں نرمی کے اعلان کے بعد درزی، حجام، فوٹو اسٹیٹ اور رنگ فروش کی دکانیں کھل گئی ہیں اور اہم شاہراوں سے پولیس نے ناکے ہٹا دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بدین شہر میں بھی درزی، حجام، اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھل گئی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈان میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھادیا ہے تاہم اس دوران کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔