چینی صدر کی سربیا ، کرغزستان اور فن لینڈ کے ہم منصبوں کے سا تھ کوروناوائرس بارے ٹیلیفونک گفتگو

 چینی صدرشی جن پنگ نے اپنے سربیا ، کرغزستان اور فن لینڈ کے ہم منصبوںکے سا تھ کوروناوائرس بارے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے سربیا کے صدر الیگزینڈر و وچچ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ چین-سربیا تعلقات دو نوںممالک کے درمیان قائم مضبوط ترین تعلقات ہیں۔ کورونا وائرس کے سامنے ، دونوں ممالک نے ایک بار پھر بھائی چارے اور دوستانہ محبت کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔اہوں نے کہا کہ چین نے سربیا کو ضروری طبی سازو سامان فراہم کیا ہے اور طبی ماہرین کی اعلی سطحی ٹیم وہاں بھیجی ہے۔ چین وبائی امراض کے خلاف جنگ میں سربیا کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر الیگزینڈر ووچچ کی مضبوط قیادت میں بہادر اور نڈر سربین عوام جلد سے جلد اس وبا پر قابو پا لیں گے۔سربیا کے صدر نے کہا کہ چین نے وباءپر قابو پالیا ہے اور وہ اس کے لیے واقعی بے حد خوش ہیں۔ سربیا کے عوام جب اس مشکل کا شکار ہوئے تو چین کی طرف سے مدد حاصل ہوئی ، خاص طور پر چینی طبی ماہرین کی ٹیم نے سربیا میں وبائی صورتحال کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے بے حد مدد کی ہے جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اسی دوران چینی صدر نے کرغزستان اور فن لینڈ کے صدور کے ساتھ بھی انسداد وبا ءاور دیگر امور پر ٹیلی فونک بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن