امریکی اداکار ٹام ہنکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لیے اپنا خون عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔خون دینے کا مقصد کورونا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی باڈیز کی ویکسین تیار کرنے میں مدد دینا ہے ۔ ٹام ہنکس اور ان کی اہلیہ مارچ میں آسٹریلیا میں فلم کی عکس بندی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے ۔تاہم اب وہ دونوں مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ٹام ہنکس اور ریٹا ولسن نے کورونا وائرس ویکسین کے لیے اپنا خون عطیہ کر دیا
Apr 15, 2020 | 15:43