منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ تعمیرات،باغبانی اورڈرائی کلینرکے شعبوں کو کھولنے سے متعلق حکومت کے بروقت فیصلے سے محنت کش طبقے کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کے باعث لاک ڈائون کی پابندی سے یومیہ اجرت پرکام کرنے والے کارکن شدیدمتاثرہوئے ہیں۔