ڈنمارک میں ایک ماہ کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع

Apr 15, 2020 | 16:14

ویب ڈیسک

ڈنمارک میں ایک ماہ کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ یورپ میں ڈنمارک وہ پہلا ملک ہے، جہاں پرائمری اسکول اور کنڈر گارٹن دوبارہ کھل رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کے تناظر میں ڈنمارک میں 12 مارچ کو اسکول بند کر دیے گئے تھے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ بچوں کے یہ اسکول ڈنمارک کی فقط نصف میونسپلٹیز میں کھل رہے ہیں جبکہ دارالحکومت کوپن ہیگن کے بھی 35 فیصد ادارے کھل گئے ہیں۔ باقی علاقوں اور اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں مزید وقت طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں